LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان،پہاڑی اوربالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خدشات

Web Desk

23 January 2026

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا،،،این او ای سی نے ملک کے مختلف مقامات کے لیے 29 جنوری تک موسمی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی و شمالی اضلاع میں بھی  برفباری کا امکان ہے۔۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعدبرفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔برفباری سے پہاڑی علاقوں میں رابطہ سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔24 جنوری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔

این ڈی ایم اے کا کہناہےکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے،عوام برفباری اور دھند کے دوران کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر نہایت  ضروری ہو تو احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں۔دوران سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ضروری مشینری اوروسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے.