LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ

Web Desk

26 May 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) نے 26 سے 31 مئی 2026 تک ملک بھر میں متوقع شدید موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر (Heatwave) اور درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں تیز گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات موجود ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر گرمی کی شدت اور دیگر ممکنہ خطرات کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے قومی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) نے پیشگی اقدامات (Anticipatory Actions) شروع کر دیے ہیں، جن میں عوامی آگاہی مہم، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تعیناتی، کولنگ سینٹرز کا قیام اور طبی سہولیات کی بہتری شامل ہے۔

خطہ / صوبہ متوقع موسمی صورتحال متاثرہ اضلاع / علاقے
خطہ پوٹھوہار و شمالی علاقے ہلکی بارش مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان۔
پنجاب (وسطی، شمالی و جنوبی) شدید گرمی کی لہر ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، مظفرگڑھ، بھکر، لیہ، لاہور، ساہیوال اور قصور۔
سندھ (وسطی و مشرقی) شدید ترین ہیٹ ویو جیکب آباد، کمبر شہداد کوٹ، دادو، جام شورو، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، گھوٹکی اور میرپور خاص۔
بلوچستان (مشرقی و مغربی) جھلسا دینے والی گرمی چاغی، واشوک، خاران، تربت، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، سبی، لہری، نصیر آباد اور جعفر آباد۔
گلگت بلتستان، بالائی کے پی و کشمیر گلیشیئرز کا پگھلنا، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہنزہ، نگر، غذر، گلگت، چلاس، دیامیر، استور، گھانچے، شگر، سکردو، چترال، دیر، سوات، کالام، بالائی کوہستان اور آزاد کشمیر۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں غیر معمولی گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور گلیشیائی جھیلوں کے ٹوٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

  • سیلابی صورتحال کا خدشہ: درکوٹ، لاشٹ، ریشن، بونی، بد سوات، شسپر، گلگن، ہنارچی، روشن اور کمراٹ کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

  • رابطہ سڑکیں اور شاہراہیں: شمشال، عطا آباد جھیل، کریم آباد، گلمیت، ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں۔ اس کے علاوہ شگر ویلی روڈ، سکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور شاہراہِ قراقرم پر ٹریفک معطل ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

عوامی تحفظ اور لو لگنے (Heatstroke) سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور سیکیورٹی اداروں کے لیے یونیفارم میں تبدیلی کی ہدایت جاری کی ہے:

“شدید گرمی کے پیش نظر اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ملازمین اور طلبہ کا یونیفارم ہلکے رنگ کا اور ڈھیلا ڈھالا ہو۔ ہلکے رنگ کا لباس کم گرمی جذب کرتا ہے اور ڈھیلا لباس جسم میں ہوا کی گردش برقرار رکھ کر سانس اور ہیٹ اسٹروک کے مسائل سے بچاتا ہے۔”

این ڈی ایم اے نے صوبائی اداروں کو حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں اور وہاں موجود سیاحوں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے اور موسم کی بدلتی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی الرٹ اور مستند معلومات کے لیے عوام کو “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔