خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،بلوچستان میں 2روزکے دوران لینڈسلائڈنگ کا الرٹ
Web Desk
26 January 2026
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے اگلے دو روز کے دوران متوقع بارش اور برفباری کے باعث تودے گرنے کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خببر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔
دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ ایبٹ آ باداور مانسہرہ میں تودے گرسکتے ہیں۔۔جبکہ مری، گلیات، استور،اسکردو، گلگت، ہنزہ، غزر، شگر، باغ، مظفرآباد اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش، آندھی اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈکاخطرہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، ہرنائی، قلات، مستونگ، آواران، پنجگوراور خضدار میں لینڈ سلائیڈ کےواقعات متوقع ہیں۔۔ قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان ناران رابطہ سڑک پر بھی توڈے گرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثرہوسکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026