2026کی پہلی قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، ایک کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
Web Desk
1 February 2026
قومی انسداد پولیو پروگرام کے تحت سال 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
قومی پروگرام کے عہدیدار عدیل تصور کے مطابق یہ مہم پولیو وائرس کے خلاف دباؤ برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں وائرس میں کمی کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیو مہمات مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
مہم میں ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، لاہور میں 14 ہزار جبکہ راولپنڈی میں 8 ہزار ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ راولپنڈی میں 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عدیل تصور کا کہنا تھا کہ ہائی رسک اضلاع اور نقل مکانی کرنے والی آبادی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے رفتار، تسلسل اور دباؤ برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی
4 October 2026
بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
4 October 2026
ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا
4 October 2026
واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026