بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
Web Desk
4 October 2026
حکومتِ بلوچستان نے بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت دنیا کی 100 سے زائد ممتاز عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی (PhD) اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ باضابطہ اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے تحت صوبہ بلوچستان سے ہر سال 10 باصلاحیت اور مستحق امیدواروں کو اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس عالمی اسکالرشپ پروگرام کے باضابطہ اجرا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے روشن اور جدید مستقبل کی نوید قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں تک پہنچانے کا سفر شروع ہو چکا ہے، اور بلوچستان کا مستقبل بندوق اٹھانے والوں کے بجائے کتاب تھام کر عالمی سطح پر علم و تحقیق کا لوہا منوانے والے نوجوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی و انتہا پسندی کا مقابلہ تعلیم، شعور اور نوجوانوں کو مساوی ترقیاتی مواقع فراہم کر کے کر رہی ہے، جس سے صوبے میں امید اور علم کے نئے دروازے کھلیں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026