LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے واشنگٹن میں نیتن یاہو کی آمد پر احتجاج، مظاہرین نے گرفتاری کا مطالبہ کر دیا پٹرول 1 روپے 63 پیسے، ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا پُرتشدد جتھے کے عزائم ناکام بنا دیئے، کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے: عطا تارڑ ایران کی منجمد اثاثے حاصل کرنیوالے ممالک، کمپنیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان نیتن یاہو جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ لیگی قیادت کی تنقید پر شیری رحمان کا سخت ردعمل، انتخابی دھاندلی کے الزامات دہرا دیے آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف این ڈی ایم اے کی رپورٹ: ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 109 افراد جاں بحق، 362 زخمی بھارت میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے زیرِآب، 10افراد ہلاک سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ

Web Desk

27 July 2026

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو قطر کو فوری طور پر باقاعدہ “دشمن ریاست” قرار دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں نفتالی بینیٹ نے الزام عائد کیا کہ ان کی وزراتِ عظمیٰ کے دور میں ملنے والی انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق قطر حماس اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مالی معاونت کر رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قطر نے امریکی یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس سے وہاں “فرام دی ریور ٹو دی سی” جیسے اسرائیل مخالف نعروں اور نظریات کو فروغ ملا۔ 2021 سے 2022 تک وزیراعظم رہنے والے نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ قطر کا اثر و رسوخ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر تک پہنچ چکا ہے، جس کا واحد مقصد اسرائیل کو نقصان پہنچانا ہے، لہٰذا وہ اقتدار میں واپسی پر قطر کے خلاف سخت ترین قانونی و سفارتی موقف اختیار کریں گے۔