وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کراچی میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر سخت ایکشن
Web Desk
20 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط سرنجوں کے استعمال سے ایڈز (ایچ آئی وی) کے 84 کیسز رپورٹ ہونے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی ہیلتھ کو کراچی روانہ کر دیا گیا ہے اور تمام متاثرہ مریضوں کو تلاش کر کے ان کا علاج اور مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی شعبے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور غلط کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تاہم جائز مسائل پر سب کی بات سنی جائے گی۔ نرسنگ کونسل سمیت دیگر انتظامی معاملات کو بھی طے شدہ طریقہ کار کے تحت حل کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اس حوالے سے معلومات کی فراہمی کی ذمہ داری وزیر اطلاعات کی ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ حساس نوعیت کے معاملات پر متضاد اطلاعات سے بچنے کے لیے خبر صرف ایک ہی مستند ذریعے سے آنی چاہیے
متعلقہ عنوانات
ن لیگ نئے صوبوں پر جلد فیصلہ کر کے اپنا مؤقف سامنے لائے گی: رانا ثنا اللہ
4 August 2026
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
4 August 2026
اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ
4 August 2026
آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق
4 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
4 August 2026
پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
4 August 2026
روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے
4 August 2026
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
4 August 2026