LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

پاکستان امن کا علمبردار، دفاعی معاہدہ سے خطے میں امن آئے گا: مصدق ملک

Web Desk

7 August 2026

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے عالمی امن کا علمبردار رہا ہے اور حالیہ دفاعی معاہدوں کے باعث نہ صرف خطے میں پائیدار امن آئے گا بلکہ دنیا بھی ان اقدامات کو امن معاہدوں کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ امن کے خواہش مند دیگر ممالک بھی آہستہ آہستہ اس قائم کردہ سٹریٹجک فریم ورک کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے ماضی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی آمد سے پہلے ہر ملک پاکستان سے نالاں اور ناراض تھا، جبکہ آج عالمی سطح پر صورتحال بالکل بدل چکی ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی، ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ پاکستان کی حکمتِ عملی کی کھلے عام تعریف کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ملک کی معرکہ آرائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران بھارت کو سخت خفت اور منہ کی کھانی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے سے 7 گنا بڑی عسکری طاقت کو شکست فاش دی، اور اللہ تعالیٰ نے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت یعنی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اس تاریخی امتحان میں عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا۔