LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

صوبوں کا معاملہ آئین کے تحت پارلیمان میں حل کیا جائے: مرتضیٰ وہاب

Web Desk

10 August 2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صرف پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے، محض سیاسی شوشے چھوڑنے سے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا، تب تک معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طرزِ عمل اور آئینی راستہ اختیار کیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم چائنہ کٹنگ میں مہارت رکھتی ہے اور اسے کراچی کے خلاف منفی پراپیگنڈا بند کر دینا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی شہر کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کراچی کی 155 نئی سڑکوں پر جلد تعمیری کام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ سڑکیں بلاک کر کے عوام کو پریشان کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔ میر رضا کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، یہ بات شفاف تحقیقات سے جلد واضح ہو جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مطمئن کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں، میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی (KMC) اسپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تاکہ شہریوں کو کھیل کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔