موسم کی بہتری کے باعث مری ایکسپریس وے محدود پیمانے پر کھول دی گئی
Web Desk
24 January 2026
مری: موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید برفباری اور موسمی مشکلات کے بعد مری ایکسپریس وے محدود پیمانے پر کھول دی گئی ہے۔ تاہم بدلتی ہوئی موسمی صورتحال اور رش کے باعث ایکسپریس وے دوبارہ بند ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شدید برفباری کے دوران موٹروے پولیس نے بھرپور محنت اور تندہی سے فرائض انجام دیے، ٹریفک کو صورتحال کے مطابق مؤثر حکمت عملی سے کنٹرول کیا گیا، اور متعلقہ افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر آپریشن کی قیادت کی۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ 26 اور 27 جنوری کو مری اور گلیات میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے تعاون سے رہنمائی حاصل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
مزید کہا گیا کہ موٹروے پولیس سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور سفر سے قبل @NHMP کے سوشل میڈیا چینلز سے تازہ ترین رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026