ملتان:اس ملک میں سچ بات بھی نہیں کی جاسکتی خالد محمود کھوکھر
Web Desk
21 November 2025
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ کاشتکار کی فی من گنے کی پیداواری لاگت چار سو ترپن روپے من ہے جبکہ ہمیں ریٹ چار سو روپے مل رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں,ہمیں ہماری فصل کا مکمل معاوضہ تو نہیں ملتا لیکن شوگر ملز آئے روز چینی کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے,ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا جبکہ 1960 کے ایگریکلچر کمیشن کی رپورٹ کے بر خلاف کاٹن بیلٹ کو شوگر بیلٹ میں تبدیل کردیا گیا اگلے سال اگر یہی صورتحال رہی تو کپاس کاشت نہیں ہوگی,خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے ہم کاشتکار کو فصل کی امدادی قیمت دینے کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نہیں مانتا جبکہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں کرپشن بڑھنے کی حالیہ رپورٹ پر کوئی نہیں بولنے کو تیار نہیں ہے
خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کاشتکار سے تو چار سو روپے من گنا لی رہی ہیں لیکن چینی کی قیمت میں روز بروز اضافہ کررہی ہیں کاشتکاروں سے کہوں گا کہ اپنے گنے کو آگ لگا دیں شوگر ملز کو نا بیچیں اتنی قیمت سے تو کاشتکار کی پیداواری لاگت ہی پوری نہیں ہوتی
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026