LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا فلائی دبئی کی شام کے شہر حلب کیلئے روزانہ براہ راست پروازیں شروع اسرائیلی فوج کا غزہ میں مکان پر فضائی حملہ، فلسطینی میاں بیوی 4 بچوں سمیت شہید ایران جنگ میں امریکا کو جھونکنے والا اسرائیل پیچھے ہوگیا یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس مرکزی ملزم اور مقتولہ کے شوہرکو سزائے موت کی سزا

Web Desk

18 November 2025

ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے شوہر سید علی رضا کو سزائے موت جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور حیدر علی شاہ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے تین ملزمان جیون علی شاہ، کنول اور مدیحہ کو بری کر دیا۔مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش 9 جولائی 2024 کو گھر کے کمرے سے ملی تھی، مقدمہ اسد عباس شاہ کی مدعیت میں تھانہ نیو ملتان میں درج ہوا۔ کیس ایک سال چار ماہ تک زیر سماعت رہا اور 42 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔ عدالتی حکم پر قبر کشائی بھی کی گئی جبکہ جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کی۔ مرکزی ملزم علی رضا کو پولیس حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقتولہ کے دو ننھے بچے ہیں۔