معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
Web Desk
31 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد پر انحصار کی پالیسی سے نکال کر تجارت اور پائیدار غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاری کی جانب گامزن کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) کا اشتراک ناگزیر ہے۔ معاشی ترقی کا حقیقی عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیے بغیر ممکن نہیں۔ حکومت محض عارضی معاشی استحکام پر اتفا کرنے کے بجائے پائیدار معاشی نمو کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ برآمدات میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایکسپورٹ فنانس ملک کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کاروباری برادری سے تعاون کو بڑھا کر معاشی ترقی کے ثمرات کو عام عوام تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر
5 October 2026
کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار
5 October 2026
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026