LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید، راہگیر زخمی صدر زرداری کا امریکا اور ایران میں مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری فیلڈ مارشل نے اس بار ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا: محسن نقوی

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

Web Desk

15 June 2026

پاکستان کے ممتاز اور مایہ ناز عالم دین، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے مرکزی دارالافتاء کے سربراہ، علوم اسلامیہ اور فقہ و اصولِ فقہ کے جید استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے علم و فضل سے فیض یاب ہونے والے ہزارہا تلامذہ اور شاگرد اس وقت اندرون و بیرون ملک دنیا بھر میں اسلام کی حقیقی اور معتدل تعلیمات کی ترویج اور خدمت دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

مرحوم گزشتہ 38 سال کے طویل عرصے سے منہاج القرآن کے معتبر تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (کوسس) میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی نشر و اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ خاندانی ذرائع اور انتظامیہ کے مطابق، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔