دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے شادی کر لی
Web Desk
22 July 2026
دنیا کے سب سے مقبول یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جنہیں دنیا ‘مسٹر بیسٹ’ کے نام سے جانتی ہے، نے اپنی دیرینہ دوست، گیمنگ اسٹریمر اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن کے ساتھ باضابطہ شادی کر لی ہے۔
مسٹر بیسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: “مجھے میری مسز بیسٹ مل گئی، اور یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن تھا۔” شیئر کی گئی تصاویر میں 28 سالہ جمی ڈونلڈسن نے کریم رنگ کا نفییس ٹکسیڈو اور بلیک بو ٹائی زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ ان کی 26 سالہ دلہن تھیا بوئسن سفید رنگ کے نفیس عروسی لباس میں انتہائی دلکش نظر آئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے مداحوں نے اس جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں میں سائنس، یوٹیوب اور ٹیکنالوجی کے مشترکہ شوق نے انہیں قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل، جنوری 2025 میں مسٹر بیسٹ نے منفرد انداز میں تھیا بوئسن سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی تھی۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی تھیا بوئسن خود بھی ایک کامیاب شخصیت ہیں۔ انہوں نے قانون میں بیچلرز، نفسیات میں آنرز اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ہیومن کاگنیٹو نیورو سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ 2016 سے گیمنگ اور کنٹینٹ کی دنیا میں ایک معروف نام ہیں
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026