ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا بل اسمبلی میں جمع
Web Desk
11 September 2026
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کی روشنی میں ‘سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ’ میں جامع و آئینی اصلاحات کا مجوزہ ترمیم بل سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں باضابطہ جمع کروا دیا ہے۔
اس ترمیم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے کے شہری و دیہی مسائل کے مستقل حل کے لیے اختیارات، انتظامی کنٹرول اور مالیاتی وسائل حقیقی معنوں میں عوام اور نچلی سطح تک منتقل کرنے کا قانونی فریم ورک پیش کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے منتخب میئر يا چیئرمین کی عدم موجودگی میں غیر منتخب سیاسی ایڈمنسٹریٹر مسلط کرنے کی شدید مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صرف غیر جانبدار سول سرونٹ (بیوروکریٹ) کو عارضی ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، مقامی سڑکیں، بلڈنگ کنٹرول، ماسٹر پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ جیسے تمام کلیدی شعبہ جات کے مکمل اختیارات اور اثاثے منتخب بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبائی مالیاتی کمیشن (PFC) ایوارڈ کا فوری این ایف سی کی طرز پر نفاذ کیا جائے اور بلدیاتی حکومتوں کے لیے مختص کردہ صوبائی فنڈز میں سے کم از کم 70 فیصد رقم براہِ راست اور بلا تاخیر مقامی حکومتوں کو منتقل کی جائے۔ اختیارات، ملازمین، فنڈز اور اثاثوں کی شفاف منتقلی اور صوبائی حکومت کی ممکنہ غیر آئینی مداخلت کو روکنے کے لیے ایک بااختیار ‘ڈیولوشن امپلیمنٹیشن کمیشن’ کے قیام کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سینئر لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
11 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے طے پا گیا
11 September 2026
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ
11 September 2026
وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم
11 September 2026
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
11 September 2026
مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر
11 September 2026
پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
11 September 2026
سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج
11 September 2026