نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے: فاروق ستار
Web Desk
17 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے اور اس سے قبل سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ اور مارٹن کوارٹرز سمیت دیگر علاقوں میں آزادی کے بعد سے آباد حاضر سروس و ریٹائرڈ سرکاری ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں، تاہم حکومت کی یقین دہانی کے باوجود 5 ہزار سے زائد متاثرہ ملازمین کو اب تک متبادل رہائش یا اچھی سوسائٹی میں مکانات فراہم نہیں کیے جا سکے۔ فاروق ستار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کو رہائشی حقوق ملنے چاہئیں اور ان کے لیے مختص زمین واپس لے کر بیواؤں اور یتیم بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی احتجاج: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں پیشرفت
17 November 2026
لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف
17 November 2026
پنجاب: پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
17 November 2026