LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا نئے صوبے کے لیے عوامی رابطہ مہم اور عدالت جانے کا اعلان

Web Desk

20 November 2025

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبے کے قیام اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے اور عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ایوان اور عدالتیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو پارٹی سڑکوں پر عوام سے بات کرے گی، کیونکہ کراچی پر 17 سال سے جاری قبضہ ختم ہونا چاہیے۔

خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جاگیردارانہ نظام کے تحت چل رہی ہے، اور صوبے کا انتظامی دائرہ آبادی کے مطابق بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں، بلکہ آئین کا تقاضہ ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں بدلا جا رہا ہے، اور آئین کہتا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں قائم ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو ان کے آئینی حقوق مل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ایوان میں ایک جماعت کے سوا تمام جماعتیں ان کے موقف کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کے تمام مسائل پر آواز بلند کرے گی اور قانون کے ذریعے اپنا حق حاصل کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم پر مکمل عمل ہونا چاہیے اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو آئینی حقوق دیے جائیں۔