ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی سیکیورٹی ، وزیر داخلہ سندھ نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
Web Desk
27 January 2026
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق خبروں پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے تصدیق کی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنماؤں، وفاقی وزرا اور اپوزیشن لیڈر کی سیکیورٹی واپس کر دی گئی ہے۔
علی خورشیدی کے مطابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی کی سیکیورٹی بھی لوٹا دی گئی ہے، جبکہ انہیں خود بھی فون پر سیکیورٹی واپس ہونے کی اطلاع دی گئی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایم این اے امین الحق اور بعض صوبائی اراکین کی سیکیورٹی تاحال واپس نہیں کی گئی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کی سیکیورٹی واپس لینے کا کوئی فیصلہ یا ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جبکہ سیکیورٹی معاملات کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں۔ انہوں نے میڈیا سے غیر مصدقہ خبروں سے اجتناب کرنے کی اپیل بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026