LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: علی محمد خان عمان کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت تھی: مصطفیٰ کمال سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردیں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مدد جاری رکھیں گے، برطانوی وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کو کلین چٹ ، “انصاف کی فتح” قرار

Web Desk

15 November 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو اہم قانونی کیسز میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ قانونی ٹیم کے مطابق مونس الٰہی کو تمام زیرِ التواء مقدمات میں کلین چٹ دے دی گئی ہے، جسے انہوں نے “انصاف کی فتح” قرار دیا ہے۔

مونس الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعدد مقدمات قائم کر کے انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اصولوں پر ثابت قدم رہے اور کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے۔ وکیل کے مطابق مونس الٰہی نے ہمیشہ پارٹی کے بانی اور پی ٹی آئی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ اپنی وفاداری نبھائی ہے۔

وکیل نے اسے صرف مونس الٰہی کی کامیابی نہیں بلکہ اصولی سیاست، شفاف قانونی عمل اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انصاف بالآخر سر اٹھا کر سامنے آتا ہے۔

مونس الٰہی نے اس موقع پر عوام کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی پالیسیوں، اصولوں اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔