LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

ایرانی سپریم لیڈر نے محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی

Web Desk

10 August 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر اور قریبی معتمد محسن رضائی کو ملک کے انتہائی اہم اور بااثر ادارے “سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل” کا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی اس سے قبل بھی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر کے طور پر قومی و دفاعی امور میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ان کی یہ نئی تعیناتی ایران کے سیکیورٹی اور دفاعی نظام میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

محسن رضائی کا شمار ایرانی سیکیورٹی و عسکری امور کی تجربہ کار ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ 1981ء سے 1997ء تک طویل عرصے کے لیے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ سپریم لیڈر کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے محسن رضائی کی اس اعلیٰ سیکیورٹی کونسل میں تقرری کو خطے کی موجودہ حالات اور ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔