LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ شارکس پر جدید سینسرز نصب، سائنسدانوں کا شارک سے انوکھا کام لینا شروع ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار سینٹ کام کا بحری ناکہ بندی کے دوران مزید 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں روس اور یوکرین کے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ایرانی سر زمین پر قدم رکھنے والے کسی امریکی فوجی کو زندہ نہیں چھوڑا جائے گا، ایران ایرانی سپریم لیڈر نے محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز سستی سیاست کیلئے لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: سعید غنی خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی یمن کے شہر المخا میں حوثی حملوں میں 11 افراد ہلاک ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کی ملاقات، جاری جنگ، ملک کو درپیش چیلنجز پر گفتگو

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا

Web Desk

10 August 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سینئر رہنما اور ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سابق سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کو اپنا نیا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر کی جانب سے باقر ذوالقدر کی سیاسی و سیکیورٹی امور میں طویل خدمات اور تجربات کو سراہتے ہوئے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

باقر ذوالقدر ایرانی نظامِ حکومت اور عسکری شعبے کی ایک نمایاں شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل وہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی امور کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ایک اور سینئر مشیر اور سابق IRGC سربراہ محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا باضابطہ نمائندہ مقرر کیا تھا۔ سپریم لیڈر کے دفاتر میں کی جانے والی ان اہم تقرریوں کو ملک کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی حکمتِ عملی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔