LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

15 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں، بالخصوص ریکوڈک منصوبے پر مامور امریکی کمپنیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کے جلد آغاز کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ عوامی اور تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔محسن نقوی نے اپنے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور یہ تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے پُرامن اور دیرپا حل کی امید بھی ظاہر کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مضبوط شراکت داری کی امید ظاہر کی۔