پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی، افتتاحی تقریب منسوخ کر دی: محسن نقوی
Web Desk
22 March 2026
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) محسن نقوی نے ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور جنگ کے باعث ‘پاکستان سپر لیگ 11’ کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل الیون اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی، تاہم تمام میچز بغیر کراؤڈ (خالی اسٹیڈیم) کے کھیلے جائیں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کفایت شعاری مہم کے تحت لیگ کو صرف دو شہروں، لاہور اور کراچی تک محدود کر دیا گیا ہے۔ جنگی حالات کی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر افتتاحی تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے زور دے کر کہا کہ “پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے ادارے اور انٹیلی جنس بہترین انداز میں الرٹ ہیں”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جن شائقین نے ٹکٹیں خرید لی تھیں، انہیں ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔ پی ایس ایل 11 کا نیا اور مختصر شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے خطے میں امن کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حالات جلد معمول پر آنے کی امید ہے، لیکن فی الحال احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ سخت فیصلے ناگزیر تھے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
25 August 2026