LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی

پاکستان اور مصر کے درمیان وزارت داخلہ سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

16 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت میں مصر کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی امور اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وفد میں بریگیڈیئر عصام ابو الخیر، بریگیڈیئر انجینئر محمد راضی اور بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد منیر جیسے اہم عسکری و سیکیورٹی حکام شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے، انسدادِ منشیات (Anti-Narcotics)، سائبر کرائم کی روک تھام اور سیف سٹی (Safe City) جیسے جدید سیکیورٹی منصوبوں میں تزویراتی اشتراک کو فروغ دینے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نیشنل پولیس اکیڈمی پاکستان اور مصر کی پولیس اکیڈمی کے درمیان افسران کی مشترکہ تربیت اور تربیتی پروگراموں کے تبادلے کا بھی بڑا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مصری وفد کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور مصر کے ساتھ تاریخی تعلقات کو عملی شراکت داری میں بدلنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد جلد مصر کا سرکاری دورہ بھی کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو ایک نئی بلندی ملے گی۔