LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

Web Desk

24 March 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک انتہائی سخت اور واضح بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ جب تک ایران کے تمام نقصانات پورے نہیں ہو جاتے، یہ جنگ نہیں رکے گی۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں ایران کی شرائط واضح کرتے ہوئے کہا کہ تہران تمام پابندیوں کے خاتمے اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے حملے نہ ہونے کی پختہ عالمی ضمانت (Global Guarantee) لے گا۔ انہوں نے تزویراتی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ “اس مرتبہ ہماری پالیسی ‘آنکھ کے بدلے آنکھ’ کے بجائے ‘آنکھ کے بدلے سر’ لینے کی ہوگی۔”

ایرانی مشیر نے مزید کہا کہ امریکہ کو اب ہر صورت اس خطے سے نکلنا ہوگا، اور آنے والے دنوں میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوں گے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں فوجی نقل و حرکت اور سفارتی تناؤ اپنی انتہا پر ہے، اور ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی ادھورے سمجھوتے کے بجائے اپنے تمام مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹے گا۔