LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف امریکی انتظامیہ کے بعض عہدیدار زمینی حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں: عباس عراقچی امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سندھ میں کل تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، مزید 2 فلسطینی شہید، کئی مکان تباہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کی نئی وارننگ ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان

امریکی صدر کی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

Web Desk

24 July 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکیاں محض ان کی مایوسی اور ناکامی کی واضح علامت ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں محسن رضائی نے شلمچہ میں زائرین پر ہونے والے حملے کو امریکہ کی شدید بے بسی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران مسلسل فوجی دباؤ اور حملوں کے باوجود اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر ملک کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کا ردِ عمل انتہائی شدید اور سخت ہو گا۔ محسن رضائی نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی صدر اب پاگل پن کے کھیل سے نکل کر ایک مایوس شخص کے کھیل میں داخل ہو چکے ہیں اور تہران اپنے دفاعی عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔