LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

میر رضا کیس: ابتدائی رپورٹ میں گولی اور تشدد سے متعلق اہم انکشافات

Web Desk

8 August 2026

میر رضا قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم و فارنزک رپورٹ میں اہم انکشافات اور اہم شواہد سامنے آئے ہیں، جن سے کیس کی تفتیش کا رخ بدلنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میر رضا کو گولی جسم کے پچھلے حصے سے لگی تھی۔ اس کے علاوہ ابتدائی رپورٹ میں مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جسے تفتیشی حکام ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 سوالات کے جوابات تفصیلاً شامل کر دیے گئے ہیں، جن میں گولی لگنے کی نوعیت اور مبینہ تشدد سے متعلق اہم شواہد بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی روشنی میں تفتیشی حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مختلف زاویوں اور پہلوؤں سے واقعے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ ابتدائی رپورٹ آئندہ کی تفتیش کے لیے بنیادی اور کلیدی اہمیت کی حامل ہوگی۔