LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ روس، یوکرین کا انسانی امداد اور شہریوں کے انخلا کیلئے کارروائیاں روکنے کا فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے، شواہد موجود ہیں: عقیل ملک متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سربراہی کیلئے لانا نسیبہ کو نامزد کر دیا پب جی گیم سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش ملتان میں مبینہ زیادتی و رابری کا ڈراپ سین، وقوعہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا گیا

میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

Web Desk

25 October 2026

کراچی کے مبینہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے میر رضا کے ورثا کو انصاف ملنے کی امید روشن ہو گئی ہے اور کیس باقاعدہ قانونی ٹریک پر آ گیا ہے۔ حکومتِ سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دے دی ہے جبکہ ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی بی، سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو خطوط ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر جے آئی ٹی کے لیے اپنے نمائندہ افسران نامزد کریں۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد افسران کے کردار کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سب انسپکٹر شبیر لغاری، ایس ایچ او کامران قریشی اور انسپکٹر غوث کے خلاف معطلی اور تادیبی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب، وفاقی وزارتِ داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کیس میں پولیس افسران کی جانب سے ممکنہ پردہ پوشی اور غفلت کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے سینئر افسر کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ نامزد کرے۔