LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار

Web Desk

5 August 2026

وزارتِ اطلاعات، حکومتِ پاکستان نے غیر ملکی صحافیوں اور اداروں کی سہولت اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” باضابطہ طور پر جاری کر دی ہیں۔ ان نئی گائیڈ لائنز کے تحت غیر ملکی میڈیا سے وابستہ تمام صحافیوں، کمپنیوں اور پروڈکشن ہاؤسز کی ایکسٹرنل پبلسٹی (EP) ونگ کے ساتھ رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے دائرہ کار میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سے منسلک تمام پلیٹ فارمز کے علاوہ غیر ملکی اداروں کے لیے کام کرنے والے مقامی (پاکستانی) صحافی بھی شامل ہوں گے۔

نئے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق کامیاب رجسٹریشن کے بعد ہی پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دی جا سکے گی۔ وزارت کی جانب سے مستقل ایکریڈیٹیشن کارڈ ایک سال کے لیے جبکہ عارضی کارڈ تین ماہ کی مدت کے لیے جاری کیا جائے گا، جو سرکاری تقریبات اور میڈیا ایونٹس تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا۔ مزید برآں، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر تمام حصوں میں رپورٹنگ یا کوریج کے لیے ای پی (EP) ونگ سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس کے بغیر سرکاری نوعیت کی کوریج پر پابندی عائد ہوگی۔