LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

مفتاح اسماعیل کی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت، لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

Web Desk

11 September 2026

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے 26 ویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی معاشی اور ٹیکس پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء 25 کروڑ عوام کے حقوق کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ انہوں نے کراچی کی میئر شپ کے لیے حافظ نعیم الرحمن کو ووٹ دیا تھا اور ان کے مطالبات بالکل معقول ہیں، جنہیں سمجھنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فی لیٹر پٹرول پر 85 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز کے ذریعے عوام سے مجموعی طور پر 106.68 روپے اضافی وصول کر رہی ہے، جبکہ ملک میں 60 فیصد سے زائد موٹر سائیکل سوار پٹرول کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف (IMF) کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ادارے نے اربوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں اور جہاز خریدنے کی اجازت تو دے دی، لیکن غریب اور نوکری پیشہ افراد کو ٹیکس میں ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک پر 85 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، اگر شرح سود میں ایک فیصد بھی اضافہ ہوتا ہے تو حکومتی اخراجات میں بھاری اضافہ ہوگا، تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سود کی ادائیگی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز کو فوری ختم کرنے اور نظام کی تبدیلی کا مطالبات پیش کیا۔