حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور
Web Desk
14 November 2026
حکومتی قانونی ٹیم کی جانب سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوام کی رائے معلوم کرنے اور آئینی تعطل کو ختم کرنے کے لیے ریفرنڈم کرانے کی مختلف تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون، پارلیمانی امور اور دفترِ اٹارنی جنرل کے حکام اس اہم معاملے کے تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئے صوبوں سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے درکار مطلوبہ سیاسی حمایت حاصل نہ ہونے کی صورت میں متبادل کے طور پر ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز زیرِ غور لائی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر براہِ راست پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کرانے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر وہاں سے باضابطہ منظوری لینے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کی غیر مشروط حمایت کا عندیہ نہ دیے جانے پر، اس تنازع کو عوام کی عدالت یعنی ریفرنڈم کے ذریعے حل کرنے کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اصولی طور پر نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہونے کے باوجود موجودہ مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کرنے سے گریزاں ہے۔ اس صورتحال میں ریفرنڈم کے انعقاد کی آئینی و قانونی حیثیت اور حدود کا حتمی تعین کرنے کے لیے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیرِ غور ہے
متعلقہ عنوانات
ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
14 November 2026
پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
14 November 2026
دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان
14 November 2026
میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری
14 November 2026
بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک
14 November 2026
آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ
14 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب
14 November 2026