مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ریلیز کر دی گئی
Web Desk
25 April 2026
معروف لیجنڈ امریکی گلوکار و ڈانسر مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیو پِک ’’مائیکل‘‘ باقاعدہ طور پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیکل جیکسن کا مرکزی کردار ان کے اپنے بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں، جنہوں نے اپنی اداکاری اور رقص سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
انٹونی فوکوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم محض موسیقی تک محدود نہیں بلکہ یہ مائیکل جیکسن کی زندگی، ان کی وراثت اور ان کے فنی سفر کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ فلم میں ‘جیکسن فائیو’ کے دور سے لے کر ان کے دنیا کا سب سے بڑا انٹرٹینر بننے تک کی انتھک جدوجہد اور تخلیقی جنون کو نہایت مہارت سے فلمایا گیا ہے۔
فلم ناظرین کو اسٹیج کی چمک دمک سے ہٹ کر مائیکل کی ذاتی زندگی اور ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی یادگار پرفارمنسز کے پسِ پردہ حقائق سے بھی روشناس کرواتی ہے۔ فلم کی جذباتی کہانی اور شاندار میوزک نے 80 اور 90 کی دہائی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی سحر زدہ کر دیا ہے۔ جیفر جیکسن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں نیا لونگ، لارا ہیریئر اور جولیانا کرو ویلدی جیسے نامور اداکار شامل ہیں، جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے کہانی میں جان ڈال دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026