حیدرآباد: مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
Web Desk
23 January 2026
حیدرآباد کے قریب مہران ہائی وے پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، ایک خاتون، 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ابتدائی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026