LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 50 غیر ملکی گرفتار

یوکرینی ڈرونز کے روسی علاقوں پر بڑے حملے، 351 ڈرون تباہ، تین بچے ہلاک

Web Desk

25 August 2026

روس کے مختلف علاقوں پر رات گئے یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں میں کراسنودار کے علاقے میں ڈرون کا ملبہ بچوں کی ایک نجی تنصیب پر گرنے سے 3 بچے ہلاک جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں 351 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا، جن میں سے صرف روستوف ریجن میں 120 ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے دوران روس کی معروف ای کامرس کمپنی ‘اوزون’ کے متعدد لاجسٹک مراکز اور گوداموں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ادیگیا، ماخاچکالا اور کراسنودار کے گوداموں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور کمپنی کو اپنا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔ ایمرجنسی سروسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کے تخمینے میں مصروف ہیں۔