LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

مارگلہ ٹریلز کے تفریحی راستے 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہیں گے

Web Desk

12 August 2026

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت اور انتظامی امور کے پیش نظر مارگلہ ہلز کے اہم تفریحی راستوں (ٹریلز) کو 13 اگست بروز جمعرات عوام کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل پر عام شہریوں کا داخلہ پورے دن کے لیے مکمل طور پر ممنوع رہے گا۔

یہ اہم فیصلہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کے دفتر سے جاری کردہ ایک جاری کردہ حکم نامے کے تحت سامنے آیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ متعلقہ تمام تفریحی راستوں پر عوام کی آمدورفت کو روکنے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے اس فیصلے کی کاپیاں چیف کمشنر آفس، آئی جی اسلام آباد پولیس، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وزارت داخلہ اور دیگر اہم محکموں کو ارسال کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انوائرمنٹ اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کو بھی فوری اور ضروری اقدامات کی سخت ہدایت کی گئی ہے تاکہ احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے.