LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے، قیمت چکانا پڑے گی: مارکو روبیو

Web Desk

23 July 2026

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو سخت خبردار کیا ہے کہ جب تک تہران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہیں لاتا، اسے ہر گزرتی رات کے ساتھ مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ ایران ایک طرف معاہدہ کرنے کی منتیں کر رہا ہے لیکن دوسری جانب ایسا لگتا ہے کہ وہ عملی طور پر کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے، اور اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران جب بھی کوئی معاہدہ کرتا ہے تو يا تو اسے توڑ دیتا ہے يا اس کی شرائط تبدیل کر دیتا ہے۔

یمن کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ حوثی باغی کشیدگی میں کمی لائیں گے۔ انہوں نے سعودی عرب کو ایک اہم سٹریٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابلِ فہم ہے، تاہم سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی ایٹمی معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے اور یہ تمام معاہدے امریکی کانگریس کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ مزید برآں، انہوں نے ایشیائی پانیوں میں چینی اقدامات کو پریشان کن قرار دیا اور بتایا کہ ان کی روسی ہم منصب سے بے تکلفانہ گفتگو ہوئی ہے اور امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔