وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے طے پا گیا
Web Desk
11 September 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا باضابطہ نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے طے پا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دولہا اذان جبار کا تعلق ایک ممتاز صنعتی خاندان سے ہے، جبکہ ان کے والد جبار خالد ملک کی فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ایک معروف بزنس مین اور صنعت کار ہیں۔
ماہ نور صفدر اور اذان جبار کے نکاح کی باوقار تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا (رائے ونڈ) میں منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کو مکمل طور پر سادگی اور نجی انداز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صرف شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026