LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چینی وفد کا احترام اپنی جگہ مگر عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے،محمود خان اچکزئی

Web Desk

20 May 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حالیہ اہم اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے نکتۂ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایوان میں اپوزیشن کا موقف پیش کیا اور حکومت کے سامنے اپنے تحفظات اور مطالبات رکھے

محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ ہم اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کے اس اجلاس کے مکمل بائیکاٹ پر تھے。 انہوں نے حکومتی بنچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور موجودہ حکومت کے درمیان شدید نوعیت کے سیاسی اختلافات قائم ہیں، لیکن ہم ان تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف معزز غیر ملکی مہمانوں کی وجہ سے آج یہاں ایوان میں آئے ہیں。اپوزیشن لیڈر نے چینی وفد کی آمد اور پاک چین دیرینہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا:ہم نے چینی وفد کی معزز آمد کی وجہ سے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ وقتی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیاہم چینی وفد کو قومی اسمبلی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور چین کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں کو زبردست سلام پیش کرتے ہیں چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان پر جو احسانات کیے ہیں، اس پر پوری پاکستانی قوم ان کی مشکور ہے اور پاکستان ان احسانات کو کبھی نہیں بھولے گا。قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ہمارا بنیادی اور اہم ترین مطالبہ یہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر عائد تمام تر پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی و آئینی حقوق کی بحالی کے لیے اپوزیشن کی جدوجہد جاری رہے گی。