صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے: مراد علی شاہ
Web Desk
7 August 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام اور ملکی معدنیات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم یا نئے صوبے بنانے کے نام پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دی جائیں گی، کیونکہ آئین میں اس کا واضح طریقہ کار موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین کے تحت نیا صوبہ بنانے کے لیے اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ سندھ اسمبلی نے متعدد بار نیا صوبہ بنانے کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں اور اس کی مخالفت کی ہے، تاہم اس معاملے پر آئینی و قانونی حد میں رہ کر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ سسٹم تباہ ہو گیا ہے، وہ جا کر تھر پارکر کی ترقی کا معائنہ کر لیں۔
ملکی معیشت اور معدنی ذخائر پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بے پناہ معدنی دولت سے مالا مال ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم ان نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر سے اب تک مکمل استفادہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ معدنیات کے شعبے کو وسعت دینے اور اس کے حقیقی فائدے حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور بہتر ماحولیاتی پالیسیاں ناگزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026
ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
12 October 2026
ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس
12 October 2026
دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی
12 October 2026