جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
Web Desk
18 July 2026
برطانیہ کی مختلف جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کے زیرِ اہتمام، غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف وسطی لندن میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ احتجاجی مارچ لندن کے مشہور ‘رسل اسکوائر’ سے شروع ہوا اور مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ‘ڈاؤننگ اسٹریٹ’ کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوا۔ اس مارچ میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور جنگ مخالف شہریوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا جاری قتلِ عام فوری طور پر بند کرایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس احتجاج کے ذریعے برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ کو نشانہ بنایا ہوا ہے بلکہ اب ایران اور لبنان میں بھی جنگ چھیڑ کر پورے خطے کا امن تباہ کر دیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ تل ابیب کو اس ہولناک جنگ سے فوری طور پر روکا جائے اور معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے جنگی مظالم کے سبب اسرائیل پر سخت معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
19 July 2026
سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت
19 July 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ
19 July 2026
امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی
19 July 2026
ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں
19 July 2026
ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے
19 July 2026
اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا
19 July 2026