معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Web Desk
9 August 2026
ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے والد اور طویل عرصے تک ان کے ایجنٹ و نمائندے رہنے والے ہورے میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے ارجنٹائن کے شہر روساریو کے ایک طبی مرکز میں طویل علالت کے بعد آخری سانس لی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے اختتام کے بعد لیونل میسی نے اپنے والد کی دیکھ بھال اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کچھ وقت نکالا تھا، جس کے بعد وہ امریکہ میں اپنے کلب ‘انٹر میامی’ میں واپس شامل ہوئے اور ایک ہفتہ قبل ہی دوبارہ میدان میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔
ہورے میسی کو ان کے بیٹے لیونل میسی کے شاندار فٹبال کیریئر کا سب سے اہم اور مرکزی معمار ماننا جاتا ہے۔ انہوں نے بارسلونا کے ساتھ میسی کے ابتدائی معاہدوں اور مشکلات کے دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کئی سالوں تک ان کے نمائندے (ایجنٹ) کے طور پر تمام پیشہ ورانہ امور انجام دیے۔ لیونل میسی نے مختلف اوقات میں اپنے والد کے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی ہر موڑ پر اپنے والد کی رہنمائی اور مشورے کی ضرورت رہی ہے، اور ہر اہم میچ کے بعد وہ ہمیشہ اپنے والد سے اپنی کارکردگی سے متعلق رائے مانگا کرتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026