غیر قانونی حراست کا معاملہ: متعلقہ پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
Web Desk
10 July 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے ایک شہری کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے معاملے پر اہم تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ تحریری حکم مقصودہ بی بی نامی خاتون کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ گلفام علی کو 27 جون 2026ء کو جیل سے رہائی کے فوراً بعد باہر سے سادہ لباس اہلکاروں نے دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔ اگرچہ سی سی ڈی انسپکٹر اختر علی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ گلفام علی کو اوکاڑہ کے ایک مقدمے میں باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج اور پولیس رپورٹ میں واضح تضاد پایا۔ جسٹس امجد رفیق نے اپنے فیصلے میں سخت آبزرویشن دی کہ کسی شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنا اور پھر عدالت میں گمراہ کن رپورٹ جمع کروانا ایک قابلِ دست اندازی جرم ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ڈی پی او اوکاڑہ کو واقعے کے ذمہ دار پولیس افسر پر پرچہ درج کرنے اور عملدرآمد رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026