لاہور ہائیکورٹ کا 39 سال پرانے اراضی کیس پر فیصلہ، تکمیل کا دعویٰ مسترد
Web Desk
11 September 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 39 سال پرانے اراضی کے ایک اہم تنازع کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے 1987 میں طے پانے والے معاہدۂ اراضی کی تعمیل کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں انعام الٰہی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی دوسری اپیل (Second Appeal) پر جاری کیا۔
کیس کے حقائق کے مطابق درخواست گزاروں نے 27 جولائی 1987 کو 199 کنال 9 مرلہ اراضی کی خرید و فروخت کا معاہدہ 10 لاکھ روپے کے عوض طے کیا تھا، جس میں سے 1 لاکھ روپے بطور بیعانہ ادا کیے گئے تھے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ بقایا رقم کی ادائیگی کے بعد رجسٹری ہونا تھی، مگر فریقِ مخالف نے معاہدے کی پابندی نہیں کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکات کی وضاحت کرتے ہوئے قرار دیا کہ:
-
انکار اور قانونِ تحدیدِ مدت: معاہدے میں تکمیل کے لیے 3 ماہ کی مدت درج تھی مگر کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں تھی۔ اس صورتِ حال میں قانونِ تحدیدِ مدت (Limitation Act) کے آرٹیکل 113 کے تحت 3 سال کی قانونی مدت اس دن سے شروع ہوئی جب فریقِ مخالف نے معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کیا۔
-
دعوے میں طویل تاخیر: درخواست گزار کے اپنے گواہ کے مطابق 15 ستمبر 1987 کو سیل ڈیڈ کا مسودہ پیش کیا گیا تھا جس پر ملک محمد اشرف نے اسی دن دستخط سے انکار کر دیا تھا۔ یہی انکار قانونی مدت کے آغاز کی بنیاد بنا، جس کی 3 سالہ معیاد 15 ستمبر 1990 کو ختم ہو چکی تھی، جبکہ دعویٰ 7 سال کی تاخیر سے دسمبر 1997 میں دائر کیا گیا۔
-
قانونی نوٹس کا اثر: 26 نومبر 1997 کو بھیجا گیا قانونی نوٹس کوئی نئی وجۂ دعویٰ (Cause of Action) پیدا نہیں کر سکتا، کیونکہ ایک بار قانونی معیاد شروع ہو جائے تو بعد کا کوئی واقعہ اسے روک یا دوبارہ شروع نہیں کر سکتا۔
عدالتِ عالیہ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ اپیل کنندگان اتنے طویل عرصے تک خاموش رہنے کی کوئی معقول وجہ پیش نہیں کر سکے۔ لہٰذا اپیل میں کوئی قانونی خامی نہ ہونے کی بنیاد پر اسے عدمِ میرٹ پر خارج کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026