LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، لبنانی صدر

Web Desk

22 July 2026

لبنان کے صدر جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنا کامل انخلا کرے، لبنانی فوج پورے ملک پر اپنی عملداری قائم کرے اور تعمیرِ نو کا تمام تر عمل صرف ریاست کی دیکھ بھال میں انجام دیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوزف عون نے یہ باتیں امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں لبنان کی امریکا میں سفیر ندا حمادہ معوض کی جانب سے دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس تقریب میں امریکی کانگریس کے ارکان، ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور دیگر اہم عالمی شخصیات شریک تھیں۔

لبنانی ایوانِ صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان کا ماڈل نہ صرف خود لبنان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ مختلف طبقات اور مذاہب کے درمیان بقائے باہمی اور ریاستی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر عالمی برادری واقعی حزب اللہ کے ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے جنوبی لبنان سے اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے، جس کے بعد لبنانی فوج کو ملک بھر میں کامل اختیار مل سکے اور تعمیرِ نو کا پروگرام محض ریاست انجام دے۔ صدر عون کے مطابق ان بنیادی اقدامات کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش عملی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی۔