فرانسیسی شہری کا انوکھا کارنامہ، 1000 لیپ ٹاپ بیٹریوں سے 8 سال تک گھر کو بجلی کی فراہمی
Web Desk
19 November 2025
پیرس: ایک باصلاحیت فرانسیسی شہری نے سولر پینلز اور ایک ہزار سے زائد استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے اپنے پورے گھر کو مسلسل 8 برس تک بجلی فراہم کرکے سب کو حیران کر دیا۔ یہ منفرد نظام نہ صرف خود کفالت کی مثال ہے بلکہ الیکٹرانک فضلے کی ری سائیکلنگ کا بھی زبردست نمونہ بن گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ 2016 میں ایک انٹرنیٹ فورم پر شیئر کیے گئے آئیڈیا سے شروع ہوا، جہاں “گلوبکس” نامی صارف نے سالوں تک پرانی لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور انہیں سولر پینلز کے ساتھ جوڑ کر ایک مکمل پاور سسٹم تیار کیا۔ اس منفرد تجربے کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی۔
گلوبکس نے نومبر 2016 میں بتایا تھا کہ وہ پہلے ہی اپنی چھت پر نصب 1.4 کلو واٹ سولر پینلز اور 24 وولٹ 460 اے ایچ فورک لفٹ بیٹری کے ذریعے بجلی پیدا کر رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کرنا شروع کیں جن کی تعداد ابتدا میں 650 تک پہنچ گئی۔
وقت کے ساتھ انہوں نے 1000 سے زائد سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ بیٹریاں یکجا کیں اور انہیں گھر سے 50 میٹر دور ایک چھوٹے گودام میں نصب کیا۔ مختلف حالت کی بیٹریوں کے باعث ڈسچارج ریٹ برابر نہ تھا، جس پر انہوں نے تمام بیٹریاں خود کھول کر نئی ترتیب میں خود ساختہ ریکس میں فٹ کیں۔
رپورٹ کے مطابق گلوبکس کا یہ متاثرکن سیٹ اپ گزشتہ 8 برس سے بغیر کسی سیل فیل ہونے کے مسلسل کام کر رہا ہے۔ سالوں کے دوران انہوں نے مزید سولر پینلز شامل کیے، جس سے توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 7 کلو واٹ آور سے بڑھ کر 56 کلو واٹ آور ہو گئی۔
یہ موثر اسٹوریج سسٹم نہ صرف سستی توانائی کی شاندار مثال ہے بلکہ ای ویسٹ کم کرنے کی ایک بہترین عملی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی شہری کو سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
28 July 2026
سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے 9500 پنجابی فوجیوں کو جنگی شہداء کا درجہ مل گیا
27 July 2026
مقدمے سے بچنے کیلئے چینی شہری نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچا دیا
27 July 2026
جاپان: اداکار کے چہرے والی لیٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی
27 July 2026
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی نے دھاوا بول دیا، پھر کیا ہوا . . .!
27 July 2026
کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
26 July 2026
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان
26 July 2026
سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت
26 July 2026