پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا
Web Desk
15 June 2026
پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل 16 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ پیش کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، تاہم حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو 1450 ارب روپے سے کم کر کے 752 ارب روپے کر دیا ہے، جس میں 3560 کل پراجیکٹس شامل کرنے کی تجویز ہے۔
ترقیاتی بجٹ کے تحت 493 ارب 25 کروڑ روپے جاری سکیموں (3117 پراجیکٹس) کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں 353 ارب 84 کروڑ روپے لوکل اور 139 ارب 40 کروڑ روپے فارن فنڈنگ ہوگی۔ نئی ترقیاتی سکیموں (420 پراجیکٹس) کے لیے 258 ارب 75 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں، جس میں 254 ارب روپے لوکل اور 4 ارب 68 کروڑ روپے فارن فنڈنگ سے فراہم ہوں گے۔ اس کے علاوہ لاہور کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 8 ارب 23 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صحت کے شعبے میں نوازشریف کینسر ہسپتال لاہور کے لیے آئندہ مالی سال 20 ارب روپے اور نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے 169 ارب روپے کے مجموعی پراجیکٹ کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ڈی جی خان میں 15 ارب روپے کی کل لاگت سے کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنانے کی تجویز ہے، جس کے لیے بجٹ میں 80 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ مریم نواز ہیلتھ کلینک کے لیے 61 کروڑ روپے اور مریم نواز ہیلتھ کلینک راجن پور کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تعلیم اور عوامی فلاحی پروگراموں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 15 ارب 69 کروڑ روپے، کسان کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب 47 کروڑ روپے اور کسان کارڈ پروگرام فیز ٹو کے لیے 6 ارب 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کے لیے 1 ارب روپے، پرواز کارڈ برائے انٹرنیشنل پلیسمنٹ پروگرام کے لیے 30 کروڑ روپے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود مختار پروگرام کے لیے 5 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے جائیں گے۔ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ کے تحت لاہور کے 2 پبلک سکولوں میں قیام کے 4 ارب روپے کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال 96 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
دیگر منصوبوں میں میاں نوازشریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قصور یونیورسٹی کے ساڑھے 9 ارب روپے کے مجموعی منصوبے کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مریم نواز سپورٹس سٹی لاہور کے 50 ارب روپے کے بڑے پراجیکٹ کے لیے 11 کروڑ روپے، شہبازشریف سپورٹس کمپلکس قصور کے لیے 2 کروڑ 61 لاکھ روپے، شہبازشریف سپورٹس جمنزیم گوجرانوالہ کے لیے 2 کروڑ روپے، اور نوازشریف سپورٹس گراؤنڈ سیالکوٹ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ مریم نوازشریف لیڈیز پارک سٹی پسرور کے لیے 2 کروڑ روپے اور مریم نوازشریف فیملی پارک ڈنگر ضلع گجرات کے لیے 1 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ نوازشریف سٹیڈیم ننکانہ صاحب میں واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹ کے لیے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے، جبکہ نوازشریف روڈ تا ایمن آباد روڑ سیالکوٹ کی تعمیر و مرمت کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
متعلقہ عنوانات
سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون
9 July 2026
امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا
9 July 2026
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید
9 July 2026
چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش
9 July 2026
غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ
9 July 2026
خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی
8 July 2026