LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی آج 59 برسی منائی جارہی ہے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، نتائج سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔ را ٹرمپ ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو, رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران پر کشیدگی کم، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور

کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی

Web Desk

15 June 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ملک میں ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ اور عوام کو چھت کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے “وزیراعظم اپنا گھر پروگرام” کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے اس فلاحی اسکیم کے بنیادی ڈھانچے میں 3 نئی اور اہم ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں، جن کا مقصد مختلف طبقات کے لیے آسان شرائط پر ہاؤسنگ لون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق، پہلی بڑی ترمیم کے تحت اب بیرونِ ملک مقیم اوورسیز پاکستانی بھی “وزیراعظم اپنا گھر اسکیم” کے تحت گھر کی خریداری یا تعمیر کے لیے آسان اقساط پر قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ دوسری اہم ترمیم کے ذریعے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا دائرہ بڑھایا گیا ہے، جس کے تحت اب تجارتی بینک ادارہ جاتی سطح (بلک ہاؤسنگ فنانسنگ) پر بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کو ہاؤسنگ لون جاری کر سکیں گے۔ تیسری تزویراتی ترمیم کے تحت مرکزی بینک نے نجی ڈویلپرز اور بلڈرز کے ہاؤسنگ پراجیکٹس کو بھی اس سرکاری اسکیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے اسکیم کے تحت سستے اور معیاری گھروں کی سپلائی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔