فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت
Web Desk
14 August 2026
لاہور میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور، صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکریٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سمیت سول و عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
نماز جنازہ کے بعد کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تینوں اہلکار گزشتہ شب ملزم ریحان بٹ اور اس کے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ریحان بٹ، سب انسپکٹر عدیل عاشق کو 2024 میں سی ٹی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے اپنے بھائی فیضان بٹ کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھتا تھا اور سابقہ رنجش کی بناء پر دھمکیاں دے رہا تھا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تینوں شہدا کے جسدِ خاکی کو مکمل پولیس پروٹوکول کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026