LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری

لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف

Web Desk

25 October 2026

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک پولیس کی چیکنگ کے دوران ایک حیران کن اور غیر معمولی انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہی شہری کے نام پر سو، دو سو یا پانچ سو نہیں بلکہ 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ پائی گئی ہیں۔

ہال روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹریفک اہلکاروں نے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ پر ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا۔ گاڑی کے کاغذات اور ملکیت کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ محمد عثمان نامی شہری کے نام پر ہزاروں گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ مزید برآں، ان گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ شہری کے ذمے ای چالان کی مد میں 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے کا بقایا واجب الادا ہے۔ پولیس نے موٹرسائیکل کو فوری طور پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دیا ہے جبکہ اصل مالک کی نشاندہی اور تلاش کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر جعلسازوں اور نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔